مون سون بارشیں، بلوچستان میں 300 فیصد بارشیں ریکارڈ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مون سون بارشیں، بلوچستان میں 300فیصد بارشیں ہوئی ہیں۔اس سال ملک میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں ہیں،بلوچستان میں اب تک 305فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاچکیں ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ بارشیں بلوچستان میں اب تک 305 فیصد اور سندھ میں 218 فیصد سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 101 فیصد، خیبرپختونخوا میں 26 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں جب کہ گلگت بلتستان میں 68 اور آزاد جموں کشمیر میں 9 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 11 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے اموات کی کل تعداد 549 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 628 تک جاپہنچی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 46 ہزار 219 مکانات کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں