سیاسی، معاشی بحران استحصالی پالیسیوں کا منطقی نتیجہ ہے، این ڈی ایم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، صوبائی صدر احمد جان خان نے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ سیاسی، معاشی بحران جو دراصل پنجاب کے استعماری و آمرانہ قوتوں اور سیاسی اشرافیہ کی استعماری اور استحصالی پالیسیوں کا منطقی نتیجہ ہے اور ریاست کے ان استعماری و آمرانہ قوتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے پشتون اور دیگر محکوم اقوام و قومی محکومی و محرومی اور اذیت صورتحال سے دوچار ہے۔پشتونخوا وطن میں دہشتگردوں کو پھر سے منظم کرنے،سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،تاریخی افغانستان او افغان عوام پر مسلط تاریکی کی اذیت ناک کا تقاضا ہے کہ پشتون قومی تحریک کی جمہوری سیاسی پارٹیاں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے روایتی سیاست ترک کرکے اپنی فیصلوں و پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں اور درست صف بندی کرے۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اس سلسلے میں اپنی قومی سیاسی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے تیار ہیں اور اب بھی عملی طور پر جمہوری مزاحمت کررھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں نوجوان سیاسی کارکنوں اور طلبا رہنماں کی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محب اللہ، صابر شاہ، محبوب خان اور اشرف خان نے شمولیت کا اعلان کیا اور تقریب میں پارٹی رہنماوں شیراسلام خان، نوید الرحمان، عثمان خان، طیب شاہ، شاہ نصرالدین، مزمل خان بھی موجود تھے۔انہوں نے نئے شامل ہونے والے سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کو دادوتحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کا قیام نئے دور کے سیاسی تقاضوں،قومی ضرورتوں اور معروضی حالات کے مطابق ہوا ہے اور وہ یہ کہ قومی نجات کی سیاست کو مورثیت، ذاتی و خاندانی مفادات، روایتی سیاست اور مصلحتوں و سمجھوتوں سے نکال کر درست راہ پر گامزن کیا جائیں۔اور معاشرے کی واضح اکثریت یعنی نوجوانوں کو سیاسی فیصلوں اور پالیسیوں میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں کے ذریعے جمہوری و ترقی پسند سیاست کو مضبوط و توانا کرکے قومی،جمہوری، سیاسی اہداف کا حصول ممکن بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں