شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا-ان بدتر حالات کے پیش کشمیری لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان نے مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم شروع کی-اس سلسلے میں شاہد آفریدی فانڈیشن کے ساتھ مشترکہ تعاون سے مسلم باغ میں 150خاندانوں، پشین میں 200خاندانوں اور کوئٹہ کے علاقے سریاب میں 200خاندانوں میں مفت راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے-ایف سی بلوچستان ریلیف کے اس کارخیر کو جاری رکھے گی-سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ اور شاہد آفریدی فانڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments


