امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ مؤخر کردیا، امریکی اخبار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے کہاہے کہ امریکا نے تائیوان کشیدگی کے تناظر اور چین کے ساتھ بڑھتے تناو سے بچنے کے لیے منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ موخر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھاکہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے موخر کیا گیا ہے۔غیرملکی اخبار کے مطابق اس خبر پر پینٹاگون حکام کا ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔
Load/Hide Comments


