ڈیرہ اللہ یار:ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات مزاحمت پر ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی

ڈٖیرہ اللہ یار :ڈیرہ اللہ یار کے قریب ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے موٹرسائیکل چھیننے کی واردات مزاحمت پر ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا 15مددگار کے ایگل اسکواڈ کے دو اہلکار عباس بہرانی اور عمر فاروق گولہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اوستہ محمد سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیرہ اللہ یار اپنے گھر آرہے تھے کہ کھوسہ لاڑو کے مقام پر نامعلوم مسلح راہزنوں نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے مسلح راہزنوں کیساتھ مزاحمت کی نامعلوم مسلح راہزنوں نے پستول سے فائرنگ کرکے ایگل اسکواڈ کے اہلکار عباس بہرانی کو زخمی کردیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد زخمی کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ ریفر کیا گیا پولیس اہلکاروں پر حملے اور کانسٹیبل کے زخمی ہونے کا ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جسکے بعد ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار خاوند بخش کھوسہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کھوسہ لاڑو ودیگر دیہاتوں میں آپریشن کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں