گلشن معمار اور سپر مارکیٹ سے خاتون سمیت 2 افراد کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد

کراچی ( انتخاب نیوز) گلشن معمار اور سپر مارکیٹ کے علاقوں سے خاتون سمیت دو افراد کی پھندے سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس خودکشی سمیت قتل کے پہلو پر جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔ واقعات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے عبداللہ گبول گوٹھ میں مکان سے 40 سالہ اسما زوجہ منور کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی۔سپرمارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر 2 مکان نمبر 786 سے 45 سالہ محمد ناظم ولد برکات علی کی پھندے سے لٹکی لاش اتار کر عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، لاش 10 روز پرانی بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع دی تھی، پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں