روسی ہائپرسونک لیب کا سربراہ غداری کے الزام میں گرفتار
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سرکردہ روسی ہائپرسونک ماہر کو غداری کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آندرے شپلیوک نووسیبرسک انسٹیٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں اور حالیہ برسوں میں ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے مربوط تحقیق کر چکے ہیں۔شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔پچھلے مہینے نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر غداری کے شبہ میں گرفتار ہونے کے فورا بعد لبلبے کے کینسر سے انتقال کر گئے۔
Load/Hide Comments


