کراچی، باپ کے مبینہ تشدد سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے نواحی گوٹھ میں مبینہ طور پر والد کے تشدد سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ فرخ رضا کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاﺅن تھانے کی حدود عبدالرحیم گوٹھ میں ڈگری کالج کے قریب گھر میں پیش آیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ڈھائی سالہ محمد علی کی لاش میڈیکل کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ فرخ رضا کے مطابق ملزم عبدالعزیز کھچی لاڑکانہ سے تعلق رکھتا ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچے کو اس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ اس کا بیٹا بیماری کی وجہ سے انتقال کرگیا، ایس ایس پی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بچے کی وجہ موت سامنے آسکے گی۔
Load/Hide Comments


