کوئٹہ میں9 محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ شہر موبائل سروس بند،ڈبل سواری پر پابند ی عائد

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں9 محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ شہر اور مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند کر دیا گیا ۔موبائل سروس سیکورٹی پیش نظر بند کردیا گیا ۔کوئٹہ شہر میں ڈبل سواری پر پابند ی عائد کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جلوس کی روٹس پر تین ہزار پولیس اور دو ہزار ایف سی جوانوں کے ساتھ اسنائپر شوٹرز بھی عزاداروں کی سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں جلوس پرنس روڈ ، آرچرڈ روڈ اور لیاقت بازار اس کے علاوہ جلوس کے روٹس پر دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر دئےے گئے ۔شہر میںجگہ جگہ سیکورٹی اداروں نے ناکہ بندی لگا دی ہے ۔سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں