نیو میکسکو میں مسلمانوں سے رات میں اکیلے چہل قدمی نہ کرنے کی اپیل
نیومیکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ریاست میں نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر ان کے پاس حال ہی میں ہونے والے چار افراد کے قتل کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات ہیں تو شیئر کریں کیونکہ پولیس انہیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک الگ پیغام میں اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے پیر کے روز البوکرک کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ رات کو اکیلے چہل قدمی سے گریز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ان کا گھروں تک پیچھا تو نہیں کررہا۔اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں، بالخصوص اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کا گھر تک تعاقب نہیں کررہا اور رات کو اکیلے چلنے سے گریز کریں، یہ خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے ہمارے اراکین کے لیے اہم ہے جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔البوکرک پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ان کے قتل عام کے جاسوس ایک مسلمان شخص کے راتوں رات قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کا تعلق علاقے میں اسی طرح کے تین قتل سے ہو سکتا ہے، ایف بی آئی تحقیقات میں ان کی مدد کر رہی ہے۔اسلامک سینٹر آف نیو میکسکو کے آن لائن پیغام کے صفحے نے کہا کہ انہوں نے شہر اور ریاستی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں، پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہر کوئی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہا ہے کہ ہمارے شہر میں مسلمان محفوظ رہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مسلمانوں کی تنظیم کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ دستیاب معلومات شیئر کی ہیں۔


