محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی اورملیریا کے تدارک کیلئے اسپرے مہم کا آغاز

تربت (نمائندہ انتخاب ) محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی اورملیریا کے تدارک کیلئے اسپرے مہم تیزی سے جاری ، اتوار کی شام یونین کونسل گوکدان کے علاقوں تنزگ ، نوکباد، پٹھان کہور میں اسپرے کیاگیا ، کل سے میونسپل کارپوریشن تربت کے حدود میں اسپرے مہم کاآغازکیاجائے گا ، محکمہ صحت کیچ کے مطابق صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ کی خصوصی تعاون پر ڈی سی کیچ بشیر احمد بڑیچ اور ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹرعبداللطیف دشتی کی ہدایت پر محکمہ صحت کیچ نے ملیریا اورڈینگی کے مچھروں کے خاتمہ کیلئے باقاعدہ اسپرے مہم شروع کردیا ہے ، اس مہم کاآغاز یونین کونسل گوکدان سے کیاگیا تاہم آج یونین کونسل گوکدان کے علاقے تنزگ ، نوکباد، پٹھان کہور میں اسپرے کی گئی جس کے بعد یونین کونسل گوکدان کااسپرے مکمل ہوجائے گا اور کل سے میونسپل کارپوریشن تربت کے حدود میں اسپرے مہم کا آغازکیاجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں