ژوب، ہیضے کی وباء پھیلنے سے دو افراد جاں بحق، درجنوں افراد
ژوب (انتخاب نیوز) ژوب میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے دو افراد جاں بحق، درجنوں افراد متاثر، سرکاری ہسپتال میں ادویات کا فقدان، حکام بالا فوری طور نوٹس لیں۔ ژوب کے علاقے شرن بابکرخیل اور گستوئی بہلول میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے کلی بہلول گستوئی سے تعلق رکھنے والے شیر اعظم ولد پیر محمد اور چوخند سے شرن بابکرخیل سے تعلق رکھنے والے مومن بابکر خیل جاں بحق ہوئے ہیں علاقے میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے درجنوں لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال میں ادویات کی قلّت پیدا ہونے ڈاکٹروں کو مریضوں کو مفت علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا اعلی حکام فوری طور ہنگامی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
Load/Hide Comments


