خضدار، زمینی تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے گاج کیرتھر میں زمین کے تنازع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالعزیز ساسولی جاں بحق، بیٹا زخمی، ملزمان موقع سے فرار۔ لیویز ذرائع کے مطابق گاج کیرتھر میں زمینی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عبدالعزیز ساسولی قتل ہوگیا جبکہ فائرنگ سے عبدالعزیز ساسولی کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں