آج بلوچستان کو اٹھارویں تر میم کے ذریعے زیادہ وسائل مل رہے ہیں،زمرک اچکزئی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے12مئی کے شہدا کو سرخ سلام پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور ان کے کارکنوں نے ہمیشہ اپنے حقوق کے لئے قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئے گا،عوامی نیشنل پارٹی نے73ء کے آئین اور18ویں ترمیم کے لئے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اٹھارویں ترمیم کو کسی صورت نہ چھیڑا جائے ورنہ اس کا انجام بہت برا ہو گا اٹھارویں ترمیم کے ذریعے چھوٹے اور محکوم اقوام کو حقوق ملے ہیں آج بلوچستان کو اٹھارویں تر میم کے ذریعے زیادہ وسائل مل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بارہ مئی کو کراچی میں ایک پرامن جلوس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے اس وقت کے چیف جسٹس کے استقبال اور آزاد عدلیہ کے لئے جلو س نکالے تھے دہشت گردوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے پرامن کارکنوں کو نشایا بنایا اور اسی دن ہما رے پچاس کارکن شہید ہو گئے تھے جن کو کو ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اورکا ر کنوں نے ہر دور میں قربانیاں کی دی ہیں چاہے وہ سانحہ بابڑہ ہو، سانحہ لیاقت باغ ہو یا شہید بشیر بلور، شہید وہارون بلور سمیت دیگر شہدا کی قر با نی ہو، عوامی نیشنل پارٹی نے چھوٹے اور حکوم اقوام کے حقوق کیلئے عدم تشدد کا فلسفہ اپنایا ہے اور تا قیامت تک ہم باچا خان فلسفے پر عمل پیرا رہیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے تاجر برادری اور عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ احتیاط سے کام لیں اور عید کی شاپنگ کے موقع پر عوامی سماجی فاصلہ رکھیں اگر ہم سب مل کر اتحاف واتفاق سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرینگے تو ہم اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں