بلوچستان ،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، لسبیلہ،سبی ،بولان ،ہرنائی اور لورالائی میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، لسبیلہ،سبی ،بولان ،کوہلو ،ہرنائی اور لورالائی میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بدھ کو ڑوب، بارکھان ،آواران،واشک،خاران، قلات، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ،بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد کوہلو ،ہرنائی ،بولان ،لسبیلہ ،خضدار ،لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی رہی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں