عمران خان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں سوشل میڈیا کے ذریعے منفی مہم چلائی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے نجی چینل پر ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خلاف اس طرح کی مہم چلائی جائے، عمران خان، افواج پاکستان کے ساتھ آپ نے لڑائی خود شروع کی ہے، آپ کہتے ہیں کہ ادارہ مداخلت کرے اور اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو آپ ان کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔ نفرت کے بیج عمران خان نے بوئے آج وہ اسے کاٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کی پوری سیاست نفرت، فتنہ، انتشار، غنڈہ گردی اور فساد پر مبنی ہے ایک شخص ٹی وی سکرین پر نمودار ہوا جو خوف اور گھبراہٹ کا شکار تھا لائٹ اور کیمرہ دینے والے بھی آج عمران خان کی پریس ٹاک سے غائب تھے عمران خان نے بار بار کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو فوج سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے توشہ خانہ میں کوئی خلاف ورزی نہیں کی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہا ہے تو اس شخص کا نام عمران خان ہے عمران خان صاحب آپ کے چیف آف اسٹاف اور ترجمان نے آپ کا لکھا ہوا سکرپٹ اے آر وائے ٹی وی چینل پر پڑھا اے آر وائے نے تمام صحافتی تقاضوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسے آن ایئر کیاآپ کے لکھے ہوئے بیان کو آپ کے چیف آف اسٹاف نے پڑھاعمران خان اس لئے گھبرائے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے سوشل میڈیا کے ٹرولز کے ذریعے خلاف مہم چلائی انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ان جاں بحق ہونیوالوں کے خلاف مہم چلائی جنہوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے عمران خان کے اکسانے پر سوشل میڈیا پر جاں بحق ہونیوالوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی جب ٹرولرز پکڑے گئے تو انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر یہ مہم چلائی انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مہم پاکستانیوں، جاں بحق ہونیوالوں کی فیملیوں اور مسلح افواج کے خاندانوں نے بھی دیکھی کوئی محب وطن پاکستانی اپنی فوج اور جاں بحق ہونیوالوں کے بارے میں ٹرولنگ کا سوچ بھی نہیں سکتا جاں بحق ہونیوالوں کی فیملیوں کے خلاف پی ٹی آئی کے ٹرولرز اور بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے مہم چلائی افواج پاکستان کے ساتھ لڑائی عمران خان نے شروع کی عمران خان اپنا موازنہ نواز شریف کے ساتھ کرتے ہیں، نواز شریف تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم تھے، ان کے سینے میں بھی راز تھے اور انہوں نے ملک کی خاطر خاموشی اختیار کی نواز شریف نے اس وقت کہا تھا کہ ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، آج بھی ہمارا یہی موقف ہے عمران خان کہتے ہیں کہ ادارہ سیاست میں مداخلت کرے، عمران خان کہتے ہیں کہ اگر ادارہ ان کی کرسی نہ بچائے تو وہ جانور ہے عمران خان کے چیف آف اسٹاف، ترجمان اور نمائندے نے جو بیان دیا، وہ عمران خان کی ہدایت پر دیاتمام ثبوت عوام کے سامنے پیش کئے جائیں گے عمران خان کے ترجمان نے کہا کہ لانس نائیک سے لے کر بریگیڈیئر تک پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہیں عمران خان نے انہیں اپنے اوتھ کی خلاف ورزی کرنے پر اکسایاعمران خان نے فوج کی کمان کے احکامات ماننے سے انکار کرنے پر انہیں اکسایاعمران خان نے خیالی میڈیا سیل کو حکومت پاکستان کے ساتھ جوڑا اور الزام عائد کیا کہ یہ میڈیا سیل حکومت پاکستان کے ساتھ جاں بحق ہونیوالوں کے خلاف مہم چلا رہا ہے یہ عمران خان کی ذہنیت ہے، وہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، انہوں نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو جب نکالا گیا تو انہوں نے ملک کی خاطر خاموشی اختیار کی عمران خان کو معیشت تباہ کرنے، ملک کی اکائیوں کو توڑنے، ملک کے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے پر اقتدار سے الگ کیا جب انہیں اقتدار سے الگ کیا تو انہوں نے کہا کہ رجیم چینج ہے، 8 مارچ کا مراسلہ انہوں نے 28 مارچ کو اس وقت نکالا جب انہیں پتہ چلا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رہی ہے عمران خان نے فارن فنڈنگ لے کر اپنی پارٹی کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر کرایا انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو بھی خراب کیا، ملک کو بھی خراب کیا اور اب اداروں کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب فارن فنڈنگ لی جاتی ہے تو پھر کمٹمنٹس بھی پوری کی جاتی ہیں پی ٹی آئی کو کسی نے نقصان پہنچایا ہے تو اس کا نام عمران خان ہے عمران خان نے 351 فارن کمپنیوں سے فنڈنگ لی، اس وجہ سے پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوئی عمران خان نے خیرات کے پیسے لے کر ذاتی استعمال میں لائے عمران خان نے جعلی بیان حلفی جمع کروائے، اپنے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، آج اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں تو وہ خوف میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں