بیت المقدس ، اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کیخلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ

غرب اردن (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فواج اور آباد کاروں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں نے 41 مقامات پر یہودی آباد کاروں اوراسرائیلی فواج کے خلاف مزاحمتی حملے کئے،پتھراﺅ سے ایک اسرائیلی آبادکارزخمی ہو گیا۔مغربی کنارے اور القدس کے الگ الگ علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کی 41 کارروائیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں خاص طور پر فائرنگ کے تین حملے اور ایک بستی بم حملہ جب کہ متعدد پٹرول بم حملے کئے گئے۔مزاحمت کاروں نے راملہ کے علاقے بیرزیت میں اسرائیلی فواج کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا اور القدس میں قلندیا چوکی پر اسرائیلی فواج اور جنین میں الجلمہ فوجی چوکی پر قابض فوج پر فائرنگ کی۔نابلس کے جنوب میں واقع بستی "یتزہار” کے قریب فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک آباد کار زخمی ہو گیامزاحمتی نوجوانوں نے پٹرول بم سے بیت لحم میں بیطار الیت بستی اور جبوت کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان دونوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔بیت المقدس کے سلوان، شعفاط مہاجر کیمپ، قلندیہ چوکی، عناتا، العیسویہ اور الطور محلوں میں تصادم کے واقعات اور 30 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران نوجوانوں نے اسرائیلی فواج اور آباد کاروں پر پتھراﺅ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں