ایف آئی اے کی طلبی کے باوجود قاسم سوری پیش نہ ہوئے

کوئٹہ(انتخاب نیوز)آج سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو ایف آئی اے نے طلب کر رکھا تھا جبکہ وہ پیش نہ ہوسکے۔سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کوئٹہ میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو غیر ملکی رقوم کیس میں طلب کیا گیا ہے، تاہم وہ اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے آج کوئٹہ ایف آئی اے میں حاضر نہیں ہوئے۔نوٹس کے حوالے سے قاسم سوری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ رات مجھے نوٹس موصول ہوا، نوٹس میرے بھائی نے وصول کیا، کیوں کہ میں اسلام آباد میں ہوں۔قاسم سوری نے بتایا کہ 2011 سے 2013 تک بھیجی گئی رقم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاﺅنٹ میں آئی، یہ رقم میرے ذاتی اکاﺅنٹ میں نہیں بھیجی گئی، یہ رقم پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مختلف پارٹی اور دفتری امور کے لئے استعمال ہوئی.قاسم سوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چار رہنماﺅں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں، میں اسلام آباد میں ہوں آج ایف آئی اے کوئٹہ میں پیش نہیں ہو سکتا۔5 اگست کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا، اور بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف 5 مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔حکام ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کیخلاف پانچ مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں اور یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں