اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام ،سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا الزام ،سیشن کورٹ میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخوراست میں کہاگیاکہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ درخواست میں کہا گیاکہ تفتیش میں پولیس شہباز گل پر کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی ، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے ۔شہباز گل نے وکیل فیصل فرید چوہدری اور علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں