حب ندی سے دو لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہوسکی
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حب ندی سے دو لاشیں برآمد، صوبے میں ندی نالوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود حب ندی میں لوگوں کا نہانا بند نہ ہوسکا، لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی، انتظامیہ خاموش تماشائی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہفتہ کوحب ندی سے دو الگ الگ مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں، جنکی شناخت نہ ہوسکی۔ حب ندی میں آئے روز لاشیں ملنا معمول بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے موجودہ سیلابی صورتحال میں ندی نالوں میں نہانے پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اسکے باوجود حب ندی میں لوگوں کی بڑی تعداد نہاتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جو انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
Load/Hide Comments


