پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات سے روک دیا گیا۔ عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملنے آئے وفد میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان، عمر ایوب خان اور راجہ خرم نواز شامل تھے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جیل انتظامیہ نے شہبازگل سے ملاقات نہیں ہونے دی، شہبازگل کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا ہے۔ رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے حکم پر ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے تو روز ن لیگ والے ملاقات کرتے تھے، شہباز گل پر تشددکیا گیا ہے اور اب طبی معائنے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


