حب، فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون قتل، بیٹی زخمی

حب (انتخاب نیوز) حب کے علاقے امیرآباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ خاتون جان بحق سوتیلی بیٹی شدید زخمی ہوگئی ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان کے مطابق خاتون اور اس کی سوتیلی بیٹی گلکسی ٹاؤن حب کی رہائشی ہیں جنہیں گلشن امیر آباد میں نشانہ بنایا گیا واقعہ ذاتی رنجش کا ساخشانہ بتایا جا رہا ہے نعش اور زخمی لڑکی کو جام میر غلام قادر ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں