بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر غریدہ

بیلہ (انتخاب نیوز) یونیسیف بلوچستان کی چیف ڈاکٹر غریدہ کا دورہ اوتھل، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اوتھل میں ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر قمر رونجھو ،اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارفہ نے انہیں سیلابی صورتحال پر بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ سیلاب میں سب سے زیادہ تحصیل لاکھڑا متاثر ہوئی اور اوتھل شہر کے بھی آس پاس کے تمام محلوں کو نقصانات کا سامنا ہوا اور ضلع لسبیلہ کے علاقے شہہ ،گدڑی ،اوڑکی سمیت دیگر علاقوں میں ملیریا ڈائریا پھیل گئی اور محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے وبائی امراض کو کنٹرول میں لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وفاقی وصوبائی حکومتوں کے تعاون سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں اور محکمہ ہیلتھ لسبیلہ بھی پیش پیش ہے اور ہماری ٹیمیں مسلسل سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہیں اس دوران یونیسیف بلوچستان کی چیف ڈاکٹر غریدہ نے کہا کہ سیلاب نے ضلع لسبیلہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے لسبیلہ کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے غریب لوگوں کو کافی نقصانات کا سامنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یونیسیف سیلاب متاثرین کے شانہ و بشانہ رہے گا اور سیلاب متاثرین کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ انہوں نے سول ہسپتال اور ڈی ایچ او آفس کا بھی دورہ کیا اور کولڈ روم کا افتتاح کیا اور کولڈ روم کا معائنہ بھی اس دوران ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران رونجھو ،ڈاکٹر احسان بھٹی ،ڈاکٹر تصدق نے بھی ان سے ملاقات کیں اس موقع پر میڈم سحرش ،صغیردرانی ،ای ایس پی پروجیکٹ منیجر قادربخش ،نصیب اللہ ،فلک ناز ،سید آغا طاہر ،ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر چلڈرن اینڈ برتھ رجسٹریشن مسور احمد ودیگر ان کے ہمراہ تھے علاوہ ازیں انہوں نے لسبیلہ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سکولوں کا بھی جائزہ لیا اور یونیسف نے سیلاب متاثرین کی سرگرمیاں مزید تیزی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں