کوئٹہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ اور تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لینڈ مافیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی،چلتن کے مقام پر قیمتی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترجمان کیو ڈی اے کے مطابق کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور ایسا کرنے کی کوشش کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ زین کاسی، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر لینڈ لائن، اسپیشل مجسٹریٹ عصمت اللہ اچکزئی، انچارج انسداد تجاوزات محمد آصف، کیو ڈی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹیم کی صورت میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے سلسلے میں گزشتہ دنوں چلتن کے مقام پر کیو ڈی اے کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ واضح رہے کہ لینڈ مافیا نے کچھ عرصہ قبل قبضہ کرنے کی غرض سے چلتن کے مقام پر گیٹ اور سیوریج کا سسٹم توڑ دیا تھا جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں اس زمین سے ملحقہ آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا اور درجنوں گھر پانی میں بہہ گئے اس حوالے سے مقامی مکینوں نے نہ صرف کیو ڈی اے کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ معروف ایڈوکیٹ عبدالحکیم کی سربراہی میں عدالتی مدد بھی حاصل کی گزشتہ دنوں نہ صرف سیوریج کے نظام کو بحال کیا گیا بلکہ اراضی پر گریڈر کے ذریعے راستے بھی ہموار کیے گئے۔ جس کی وجہ سے کسی تک مقامی آبادی ائندہ سیلاب وغیرہ سے محفوظ ہو گئی ہے ترجمان کے مطابق کیو ڈی اے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گی۔


