کشمیر میں گھر سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
سرینگر (انتخاب نیوز) کشمیر میں جموں کے علاقے سدھرا میں ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں برآمد۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنے والی لاشوں میں سے 3 خواتین جب کہ 3 مرد ہیں۔ ان کی شناخت سکینہ بیگم، ان کی دو بیٹیاں نسیمہ اختر اور روبینہ بانو، بیٹا ظفر سلیم اور دو رشتہ دار نور الحبیب اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ جن افراد کی لاشیں ملی ہیں ان میں سے 5 کا تعلق ڈوڈا کے علاقے مارمت جب کہ ایک کا سری نگر کے علاقے بارزولا سے ہے۔ پولیس نے لاشیں اس وقت برآمد کیں جب سری نگر سے تعلق رکھنے والے شخص کے ایک رشتہ دار نے اطلاع دی کہ مذکورہ شخص فون نہیں اٹھارہا۔
Load/Hide Comments


