شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے، بابر اعوان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز گِل پر کسٹوڈیل ٹارچر ہو رہا ہے،کس قانون میں ہے کہ کسی کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ شہباز گِل پر تشدد کیا گیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو سانس کا ایشو ہوا رات پمز میں رہے ہیں۔وفاق اور پنجاب میں کھینچاتانی کے بعد اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ کیسے پستول کے بٹ مارے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔ بلاول بھٹو سے ایرانی وزیر کی ملاقات، دوطرفہ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق 

بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر تشدد کے نشانات دکھائے، آئین کے آرٹیکل 14ایف کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسپتال کو بھی تھانہ بنالیا گیا ہے، کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں جو اقبال جرم کرے اس کی اہمیت نہیں، ہم نے شہباز گِل کی زندگی، ذہنی حفاظت کی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شہباز گِل کو مزید 2 روز کیلئے پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں