امریکا، اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی اندھا دھند فائرنگ،چھ زخمی

ٹینیسی(انتخاب نیوز) امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔ کینیڈا، پوپ کے مضبوط امیدوار پر جنسی زیادتی کا الزام

2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ابھی انھوں نے یہ معلوم نہیں کیا ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے افراد اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے ہیں یا نہیں، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں