کراچی، ملیر ندی میں ڈوبنے والے 7 میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی(انتخاب نیوز)کراچی میں لنک روڈ سے ملیر ندی میں ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ایدھی فاو¿نڈیشن کے مطابق گزشتہ روز 1 بچے اور 1 بچی کی لاشیں نکالی گئی تھیں، آج 1 اور بچے اور اس کے والد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ریسکیو کارروائی میں اب تک خاندان کے سربراہ 45 سالہ ذیشان انصاری ولد مقبول احمد انصاری اور 3 بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، بچوں کی شناخت 8 سالہ موسیٰ، 12 سالہ ا?منہ اور 10 سالہ عباد الرحمٰن کے نام سے ہوئی ریسکیو ٹیموں کے مطابق گاڑی میں بہنے والی خاتون رابعہ، ان کے بیٹے ایان اور ڈرائیور عبدالرحمٰن کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملیر ندی میں پانی کا بہاو¿ تیز ہونے اور بڑے پتھروں کی موجودگی کے باعث ریسکیو کی کارروائی میں دشواری پیش آ رہی جبکہ ڈی سی ملیر عرفان سلمان بھی ریسکیو آپریشن کے لیے بوٹ پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں