سبی ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل، کوئٹہ جیکب آباد ریل سروس بحال

سبی (انتخاب نیوز) محکمہ ریلوے کی جانب سے بختیار آباد میں سیلابی پانی سے نقصان ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا کوئٹہ براستہ جیکب آباد ریلوے سروس بحال کردی گئی رالپنڈی پشاور جانے والی جعفرایکسپریس روانہ جبکہ کراچی جانے والی بولاں میل کل بحال کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مون سون بارشوں کے نتیجے میں تلی ندی میں سیلابی ریلے آجانے کی وجہ سے بختیار آباد سے کئی کلومیٹر ریلوے ٹریک زیر آب آگیا جس کی وجہ سے سیلابی پانی نے بری طرح ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا محکمہ ریلوے نے دن رات ایک کرکے کئی کلومیٹر متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک کی مرمت کرکے کوئٹہ براستہ سبی جیکب آباد ریلوے سروس کو بحال کردی لاہور رالپنڈی پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا کراچی جانے والی بولان میل کو جمعہ کے روز کینسل کردیا گیا تاہم بولان میل ہفتہ کے روز کراچی کے لئے روانہ ہوگی واضح رہے کہ محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولیات کے لئے جیکب آباد سبی اور سبی سے جیکب آباد ویگن سروس شروع کی جو کراچی اور پنجاب سے آنے والی مسافر ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کوئٹہ سے سبی بدریعہ ٹرین اور پھر سبی سے جیکب آباد بزریعہ ویگن جبکہ کراچی اور اندروں پنجاب سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کو جیکب آباد سے سبی ویگنوں کے زریعے لاکر کوئٹہ روانہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کھانے اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو دودھ اور جوس کی فراہمی کا سلسلہ بھی برقرار رکھاعوامی سماجی سیاسی حلقوں نے محکمہ ریلوے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرے تاکہ ریل کے سستے اور آرام دہ سفر بلوچستان کی عوام کو بھی میسر آسکے اور بند مسافر ٹرین کو بھی بحال کرے تاکہ ریل کے سستے اور آرام دہ سفر بلوچستان کی عوام کو بھی میسر آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں