شہباز گل پر تشدد کا نوٹس اور فوری رہا کیا جائے، پی ٹی آئی بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے زہر اہتمام شہباز گل پر بے جا تشدد اور گرفتاری کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ شہباز گل پر بے جا تشدد اور گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس طرح حق و سچ کی آواز بند نہیں کی جاسسکتی، کسی بھی جمہوری ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی، امپورٹڈ حکومت نے آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عدالت کے فیصلے کے باوجود ان سے چیئرمین عمران خان کے علاوہ حتیٰ کہ اس کے وکیل کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل پر غیر اخلاقی اور انسانی سوز تشدد نے پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے، ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ شہبازگل پر بے تشدد فوری طور پر بند اور رہا کیا جائے مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ، منسٹر مبین خان خلجی، مرکزی نائب صدر سردار خادم حسین وردگ، نزیر اچکزئی، محمد آصف ترین، صادق آغا، داؤد پانیزئی، عالم کاکڑ، اکرم ترین، منورہ منیر، زولیخہ مندوخیل، میر علی آغا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


