حب اور بوستان میں اقتصادی زونز سیایک لاکھ 80 ہزار افراد کو روزگار مل سکے گا، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ

کوئٹہ:بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حب اور بوستان میں خصوصی اقتصادی زونز کی منظوری بلوچستان کی ترقی کیلئے اہم پیشرفت ہے، جن پر ترقیاتی کاموں کا آغاز رواں سال جولائی میں کر دیا جائیگا،دونوں منصوبوں سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو روزگار مل سکے گا، انہوں نے بتایا کہ بوستان اسپیشل اکنامک زون پہلے مرحلے میں 200 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائیگا، اس کی ترقی پر 500 ملین روپے لاگت آئیگی،بوستان اکنامک زون کی تکمیل سے 30 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا،اس میں فروٹ پراسیسنگ، ایگریکلچر مشینری،معدنیات و قیمتی پتھروں، کولڈ اسٹوریج، برقی آلات، موٹر سائیکل اسمبلنگ، فارما سوٹیکل اور حلال فوڈ انڈسٹریز کے شعبے قائم کئے جائیں گے جبکہ حب اکنامک زون کل 406ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائیگا، جس پر4ارب روپے لاگت آئیگی، اس منصوبے سے بالواسطہ اور بلا واسطہ ڈیڑھ لاکھ افراد کے روزگار کے مواقع حاصل ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں