بھارت سے بہہ کر آنیوالی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی،4بچے جاں بحق،2زخمی
ظفرووال (انتخاب نیوز) بھارت کی طرف سے ظفرووال میں نالہ ڈیک میں سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پر پاوں لگنے سے مائن پھٹ گئی، حادثے میں چار بچے جاں بحق، جب کہ 2 شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ نالہ ڈیک کے مقام سکروڑ پر پیش آیا، ظفرووال کے مقام نالہ ڈیک کے گاں سکروڑ میں بچے سیلابی پانی کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک پانی میں موجود اینٹی ٹینک مائن پر بچے کا پاوں لگا اور وہ پھٹ گئی۔ حادثے میں چار بچے موقع پر جاں بحق، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق بچوں کی لاشیں ضروری کارروائی اور زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو نارووال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کا تعلق سرحدی گاں سکروڑ سے ہے۔ دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 نے جائے وقوع سے اہم شواہد جمع کرلیے ہیں۔


