نوکنڈی، تفتان، سیندک، دالبندین اور چاغی میں گزشتہ روز سے موبائل سروس معطل

نوکنڈی (انتخاب نیوز) تحصیل نوکنڈی، تفتان، سیندک، دالبندین اور ضلع چاغی وقرب جوار کے علاقوں میں گذشتہ 18گھنٹوں سے موبائل سگنل غائب کیونکہ نوشکی کے قریب سیلابی ریلے میں کیبل کٹ جانے سے موبائل سروسز معطل ہوگئی ہے جبکہ صارفین اور صحافی برداری پریشان حالیہ بارشوں اورسیلاب سے جہاں صوبہ بلوچستان زیادہ ترعلاقے متاثر ہوا ہے اورلوگوں کے نقصانات کے ساتھ موبائل نیٹ ورک کے زیرزمین موجود کیبلز بھی کٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے تحصیل نوکنڈی دالبندین تفتان سیندک ضلع چاغی ودیگرتمام قریبی علاقوں میں نیٹ ورک مکمل طور پر بند ہیں جس سے صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا ہے موبائل کمپنیوں کے حکام کے مطابق کہ سخت ترین بارشوں اورسیلابی صورتحال کی وجہ سے موبائل نیٹ ورک کی بحالی کا کام فوری طورپر نہیں کیاجاسکتا ہے مگر کوشش جاری ہے کہ جلد سے جلد کیبلزکی مرمت کرکے نیٹ ورک بحال کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں