پیرو،وین کھائی میں جا گری، 4 سیاح ہلاک،16زخمی

لیما(انتخاب نیوز)جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں وین حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر وین پیرو کے سیاحتی مقام ماچوپچو کے قریب کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4سیاح ہلاک اور 16زخمی ہو گئے ، ہلاک سیاحوں میں سے 3 کولمبیا اور 1 کا تعلق پیرو سے تھا۔حادثے کے زخمیوں میں 4 فرانسیسی، 2 یونانی، 2 اسرائیلی، 2 کینیڈین، 2 ارجنٹائن، 2 پیرو، 1 ڈچ اور 1 ہسپانوی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں