نیازی کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے ہی گرفتار کریں گے ، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو ، ایسا ہوا تو ہم انہیں عدالت سے ہی گرفتار کریں گے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اور بھی آسان ہو گیا ہے ، ان کے بیانات اور الفاظ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ، عمران خان خود ہی گواہ اور ثبوت ہیں ، جب عمران ضمانت کرائیں گے اور ہمیں نوٹس جاری ہوں گے تو ہم کوشش کرینگے کہ ان کی درخواست ضمانت خارج ہو اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کیا جائے ، عمران خان نے جج کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی اور دھمکیاں دیں ، ان کی دھمکیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی جرم کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے از خود نوٹس لیا ، اب اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی کارروائی ہو گی۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جس جیل میں رہنا چاہئیں ان کو اسی میںرکھا جائے گا، وہ پنجاب کی کسی جیل جانا چاہیں گے تو وہاں بھیجا جائے گا یا پھر اسلام آباد میں ہی کسی مقام کو سب جیل قرار دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں