مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال سے نہیں اٹھیں گے، گورنمنٹ ٹیچرز یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی) بلوچستان کے اہم اور ہنگامی پریس ریلیز میں حکومتی ہٹ دھرمی بے حسی اور لاتعلقی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات کے نوٹیفکیشن کے اجراءمیں لیت ولعل سے کام لیکر تادم مرگ اساتذہ کے حوصلے پست نہیں کرسکتی کیمپ میں آنے والی سیاسی شخصیات و،کلائ، ملازمین نمائندوں اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے مجیب اللہ غرشین نے کہا کہ جن مراعات کے حصول کیلئے اساتذہ قائدین 21روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں وہ دیگر صوبوں کے اساتذہ پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں لیکن حکومت بلوچستان ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے حکومت غلط فہمی میں نہ رہے نوٹیفکیشن کے بغیر اساتذہ قائدین قطعاً بھوک ہڑتال سے نہیں اٹھیں گے چاہیے کہ کیمپ سے اساتذ ہو ہماری لاشیں ہی کیوں نہ اٹھانی پڑے دریں اثناءگزشتہ روز سیاسی جماعتوں، ملازمین واساتذہ تنظیموں و،کلاءبرادی اور تاجران کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوگا اور29اگست کو ہزاروں اساتذہ سیاسی کارکن ،تاجر، وکلاءودیگر ملامزین دفتر وعدالتوں کا بائیکاٹ ،شٹرڈاﺅن اور جلسہ ومظاہرہ کرکے ہاکی چوک پر دھرنا دیں گے کل بھی شیڈول کے مطابق مظاہرہ ہوا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خان زمان اور قائدین رئیسانی نے کہا کہ اساتذہ حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں