مستونگ، تفتان افران شاہراہ پر سیلابی ریلے میں پل بہہ گیا، ٹریفک معطل
مستونگ (انتخاب نیوز) حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کوئٹہ تفتان ایران انٹرنیشنل شاہراہ جدید آباد کے مقام پر پل کا ایک کنارہ سیلابی ریلوں میں بہہ گیا۔ شاہراھ پر دو دنوں سے ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں اور مسافر محسور ہو کر سخت مشکلات و پریشانی کا شکار ہیں پل کے متاثرہ کنارے پر این ایچ اے کی جانب سے گزشتہ روز شام سے کام انتہائی سست رفتاری کے ساتھ جاری ہیں۔روڈ بند ہونے کی وجے سے بھوڑے معزور افراد، خواتین بچوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سخت مشکلات اور کھانے پینے کی اشیا نہ ملنے سے لوگ بارش کا پانی پینے پر مجبور ہے جس سے بیمار ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے دوسری جانب پھنسے لوگ ریلوے لائن سے آر پار جارہے ہیں اور ستم ظریفی تو یہ ہے کہ کوئٹہ اور نوشکی جانیوالے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کوئٹہ تک تین سو سے زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں اور لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز فاہدہ اٹھا رے ہیں لیکن مستونگ انتظامیہ بے بس نظر آ رے ہیں جو کہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے ھونا تویہ چائیے تھا اس اہم شاہرہ کو ابھی تک چند گھنٹوں میں بحال کر کیمسافروں کی تکلیف کو دور کرے۔


