بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں 8 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 4 جھٹکے
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیرمیں منگل کو آٹھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر مقبوضہ علاقے میں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 3.9تھی جس کا مرکز جموں کے علاقے کٹرا سے 61کلومیٹر مشرق میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ مقبوضہ علاقے میں منگل کی صبح3بجکر21منٹ پر دوسری،3 بجکر44منٹ پر تیسری اورصبح 8بجکر 3منٹ پرچوتھی مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر بالترتیب 2.8 ,2.6 اور2.9 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Load/Hide Comments


