حیدر آباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

کراچی (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن سیلاب، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث ملتوی کیے گئے۔ الیکشن کمشنرسندھ نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے۔کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویڑن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونے تھے۔ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ حیدرآباد، جامشورو، ٹندو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری،دادو، ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں ملتوی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں