دکی، کوئلے کی کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک مزدور جاں بحق، ایک زخمی

دکی(انتخاب نیوز)مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک کانکن زخمی ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت حمیداللہ ولد عبدالمتین قوم ہوتک سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔زخمی کانکن کی شناخت محمد خان ولد عبدالغنی قوم ہوتک سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔جاں بحق اور زخمی کانکن کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے زخمی کانکن کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں