اپنی ذات کو بچانے کیلئے مجھے ٹیکنیکل ناک آوٹ کرنے کی کوشش کی کر رہے ہیں ، عمران خان
اسلام آباد(انتخاب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی ذات کو بچانے کیلئے مجھے ٹیکنیکل ناک آوٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز گل پر تشدد کیخلاف ایکشن کا کہا تو میرے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔عمران خان نے انسداد دہشت گردی میں پیشی کے موقع پر کہا کہ شہباز گل کو تشدد کا کا نشانہ بنایا گیا جس پر میں نے کہا اس پر ایکشن لوں گا اور میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔واضح رہے کہ تقریر کے دوران خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کی درخواست پر یکم ستمبر تک ضمانت منظور کر لی گئی۔
Load/Hide Comments


