مستونگ میں 2 بھائیوں کے قتل، 6 افراد کو لاپتہ کرنے کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا

مستونگ (نمائندہ انتخاب) گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی پڑنگ آباد میں مبینہ کارروائی میں 2 بھائیوں کے جاں بحق اور 6 افراد کو لاپتہ کرنے کیخلاف خواتین، بچوں سمیت علاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ جنگل کراس کے مقام پر دھرنا دے کر بلاک کردی۔ گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے ہمارے گھر پر چھاپہ مارکر چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوتے ہمارے دو نوجوانوں کو قتل جبکہ 6 افراد کو لاپتہ کیا گیا، خواتین کا مؤقف۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ جنگل کراس کے مقام پر دھرنا جاری، روڈ کی بندش کے باعث سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری، ایس پی ایوب اچکزئی، ایس ایچ او سٹی عبدالرؤف بلوچ، ایس ایچ او ولی خان، لیویز تھانہ پیر جان علی زئی پہنچ گئے۔ جب تک ہماری لاشوں کو حوالے اور لا پتہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا ہم روڈ نہیں کھولیں گے، مظاہرین کا مؤقف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں