کوئٹہ، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار، موبائل برآمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کوئٹہ کی چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار موبائل قبضے میں لیکر فرانزنک کیلئے بھیجوادیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کاروائی چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتارسائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم بن یامین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے بھاری مقدار میں چائلڈپورنوگرافی سے متعلق متعدد ویڈیوز برآمد کر لی گیں۔ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


