ینگ نرسز کا محکمہ صحت میں نرسز کی خالی آسامیوں کو کمیشن کے ذریعے پُر کرنے کا مطالبہ

کوئٹہ:ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ملک عزیز کاکڑنے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نرسز اور طبی ونیم طبی عملے کو این 95ماسک ودیگر سامان کی فراہمی،نرسز کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی،سروس اسٹریکچر بنانے اوراورنرسز کے پوسٹوں پربلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرریوں کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انٹرنیشنل نرس ڈے (12مئی) کے موقع پردنیا بھر کی نرسنگ سے وابستہ افراد کو سلام پیش کرتے ہیں۔کوئٹہ پریس کلب میں کابینہ ارکان امیر کھتیران،فاروق اور سائمہ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سال انٹرنیشنل نرس ڈے ایسے حالات میں منایا جارہاہے جس وقت دنیا کو کورونا وائرس جیسے عالمی وباء کاسامنا ہے اس وقت نرسنگ اور طبی ونیم طبی عملے سے وابستہ ہیلتھ پروائڈرز فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور وہ اس مرض میں مبتلا افراد سمیت دیگر مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،گزشتہ سال کو پاکستان میں نرسز کاسال قراردیاگیاتھا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے سال رواں کونرسز اور مڈ وائفری کا سال قراردیاہے آج اس انٹرنیشنل نرس ڈے کے موقع پر ہم دنیا بھر کے نرسز کو ان کی خدمات پر مبارکباد اور سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کیلئے نرسز کے پاس این 95ماسک اوردیگر حفاظتی سامان موجود نہیں جس کی وجہ سے ان میں تشویش پائی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات بارہا حکمرانوں اور محکمہ صحت کے حکام کے روبرو پیش کئے ہیں مگر ابھی تک ان کی منظوری کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ہم عارضی بنیادوں پر تعینات نرسز کی مستقلی،تنخواہوں کی ادائیگی،مدت ملازمت اور سب سے بڑھ کر حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں بلکہ ہم سروس اسٹریکچر تشکیل دینے اور نرسز کی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت صرف 1200نرسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں حالانکہ صوبے میں 25ہزار نرسز کی ضرورت ہے،حکومت کی جانب سے 200سے زائد نرسز کے پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے لیکن وہ بھی اب تک پبلک سروس کمیشن کو نہیں بھیجاگیاہے انہوں نے ہیلتھ پروائڈرز کیلئے بنیادی تنخواہ زیرتربیت نرسز کے وظیفہ کو 30000ہزار کرنے کا مطالبہ کیااور کہاکہ بلوچستان میں اب تک 15خواتین اورمرد نرسز کورونا وائرس کے شکار ہوئے ہیں اس لئے دیگر نرسز کی بھی فوری طورپر ٹیسٹ کئے جائیں ینگ نرسز ایسوسی ایشن وزیراعلی بلوچستان،وائی ڈی اے،پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور وزیراعلی بلوچستان کے مشیر ملک عادل بازئی،بلال کاکڑ کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نے جس طرح نرسز کے دیرینہ مسئلہ HPA الاؤنس منظور کروایا لہذا اس وبا کے خطرے کو مدنظررکھ کر تمام نرسز کیلئے رسک الاؤنس کی منظوری دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں