گوادر اور وڈھ میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکار سمیت 4افرادزخمی

کوئٹہ (آ ن لائن)گوادر میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد لال بخش اور کمال کو زخمی کر دیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔دوسری جانب وڈھ کے علاقے میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وڈھ کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments