پسنی، کوسٹل ہائی وے پر پک گاڑی حادثے کا شکار، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

پسنی (نامہ نگار)پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پک گاڑی حادثے کا شکار ایک شخص جاں بحق دو زخمی ، حادثہ گوادر پسنی سیکشن میں شتنگی کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تربت سے پسنی آنیوالی پک گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر گوادر پسنی سیکیشن میں شتنگی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار نثار احمد ولد حسن سکنہ کیچ، اسحاق ولد حسن سکنہ کیچ اور کریم جان زخمی ہوگئے ، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک عمان ہسپتال پسنی منتقل کر دیا گیا ، جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے کریم جان کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کی جا رہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ، جن کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔
Load/Hide Comments