جے یو آئی کے رہنما وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

کوئٹہ ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر حافظ حسین احمد74سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کرگئے ہیں، ان کی نمازجنازہ جامعہ مطلع العلوم میں ادا کی جائے گی، حافظ حسین احمد جے یو آئی کے سب سے سینئر رہنما تھے وہ دو بار قومی اسمبلی کے رکن اور دو بار سینٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں، حافظ حسین احمد کا پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا نام تھے جو متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیامانی لیڈر بھی رہ چکے تھے ، حافظ حسین احمد کے بڑے صاحبزادے حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ حافظ صاحب گزشتہ10سالوں سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا ہفتے میں 2 بار ڈئیلاسسز ہوتا تھا کچھ دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور آج وہ حالق حقیقی سے جاملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں