نصیرآباد، پولیس تھانے پر ہینڈ گرینڈ حملہ، تھانے کی دیواروں کو جزوی نقصان

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد منجھوشوری پولیس تھانے پر ہینڈ گرینڈ کا حملہ تھانے کی دیواروں کو جزوی نقصان پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی پولیس ذرائع کے مطابق نصیرآباد منجھو شوری پولیس تھانے پر نا معلوم دہشتگردوں کی جانب سے ہینڈ گرینڈ بم پھینکا گیا جوکہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تھانے کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے کے بعد پولیس نے پورے علاقعے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں