بلوچستان سے غیرقانونی طور پربیرون ملک جانیوالے 132 افراد گرفتار
انسانی اسمگلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی132 تاریک وطن کو بلوچستان کی سرحدی بارڈر سے پکڑ لیا،جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کے بارڈر سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے کاروائی کرتے ہوئے 132 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے۔ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ ملک کو انسانی اسمگلنگ سے نجات دلائی جا سکے


