نواز شریف کا بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، جلد دورے کا اعلان

ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا کی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اورصدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں بلوچستان سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے زور دیا کہ نواز شریف قومی اور بلوچ سیاسی قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا اقدام کریں، تمام راہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جا سکے گا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے جمہوری طرز عمل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔اس مقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا بھی بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔سابق وزیراعظم نے صوبے میں امن کی بحالی کے لیے کردار بنھانے کا وعدہ کرتے ہوے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں